کراچی (اوصاف ویب ڈیسک)……پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ داعش اورطالبان کی نانی ایک ہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش کاخاتمہ ممکن ہے،فوری طور پراوآئی سی کااجلاس بلایا جائے۔
رحمان ملک نے نے کہا کہ ہم تیسری جنگ عظیم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اس وقت دہشت گردی کا مرکز شام ہے، بھارت سے داعش کے تربیت یافتہ لوگ یورپ پہنچ چکے ہیں۔
پیرس میں حملے کرنیوالے یورپین طالبان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹونی بلیئرکا غلطی ماننا بڑی حقیقت ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں رینجرزکی کارروائیوں کو سراہتے ہیں،جنرل راحیل شریف مبارکبادکے مستحق ہیں۔