راولپنڈی(اوصاف ویب ڈیسک)……آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی حکام قندوز حملے میں ملوث نہیں ہیں، اس حوالے سے افغان حکام کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان افغان عوام پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔
ایسے بے بنیاد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایسے ذمہ دارانہ رویہ نہیں ہے ان سے اجتناب کیا جائے۔
ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ایسے الزمات دہرانے کی بجائے حقیقی خطرات پر توجہ دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی طرف سے الزام سامنے آیا تھا کہ قندوز میں ہونے والے حملے میں پاکستان ملوث ہے۔