اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ اورحکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور کمیٹی کی تشکیل پر بھی اتفاق کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج متحدہ کے ساتھ مذاکرات کا دوسرادور ہوناتھا لیکن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور کمیٹی کی تشکیل کیلئے ناموں پر اتفاق کر لیا گیاہے اور کمیٹی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں بنائی جائیگی ،کمیٹی کے تمام اراکین غیر جانبدار ہوں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی کے ناموں پر حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپسی پر مشاور ت کے بعد کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اس وقت قازقستان کے دوروزہ سرکاری دورے آستانہ میں موجود ہیں ۔