راولپنڈی/شوال(اوصاف ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے تیارکردہ ڈرون نے پہلی کارروائی میں تین اہم دہشت گردوں کو شکار کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاکستان کے تیارکردہ ڈرون ’’براق‘‘ نے پہلی کارروائی کی ہے ۔
اس کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد اہم ہدف تھے۔
اس طرح اس کارروائی کے ذریعے پاک فوج نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے جس میں فوج نے ملک کا تیارکردہ ڈرون پہلی بار استعمال کیا، اس کامیاب حملے کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملکی تیارکردہ ڈرون کا استعمال آنے والے دنوں میں بڑھ سکتا ہے۔