دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں امریکا کی تقریباً ایک سال سے جاری فضائی کارروائی سے تو کوئی فرق نہ پڑسکاالبتہ روس کی ایک ہفتے کی کارروائی نے داعش کے لئے سخت مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش کو سمجھ نہیں آرہی کہ آگ برساتے روسی جنگی جہازوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے، اور جب کچھ اور نہ بن پڑا تو خاندانی منصوبہ بندی کے لئے استعمال ہونے والے مانع حمل غباروں کو بموں کے طور پر استعمال کرناشروع کردیا۔
اخبار ڈیلی سٹار کا کہنا ہے کہ داعش کی طرف سے تین منٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک عمارت سے چھوڑے جانے والے درجنوں مانع حمل غبارہ بم دکھائے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ ان غباروں میں گرم ہوا بھرنے کے بعد ان کے نیچے دھماکہ خیز مواد باندھا گیا ہے تاکہ یہ فضا میں بلند ہوجائیں اور روسی جنگی طیاروں کے ساتھ ٹکرا کر انہیں تباہ کردیں۔
مزید جانئے : دنیا کا خوفناک ترین میلہ، یہ لوگ کس وجہ سے اپنا ایسا حال کر رہے ہیں؟ ناقابل یقین تفصیلات
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شدت پسند درجنوں غباروں کو اکٹھا کرکے ان کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ کر فضا میں چھوڑتے ہیں جبکہ ایک جگہ پر اسی طرح کے مزید درجنوں غبارہ بم اڑنے کے لئے تیار دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کے آخری حصے میں آسمان کی طرف اڑتے سینکڑوں مانع حمل بم دکھائے گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مانع حمل غباروں کے اصل استعمال کی بجائے انہیں بم کے طور پر استعمال کرنے کی کوئی مثال اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔