باغ(اوصاف ویب ڈیسک )۔۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل ملک خدابخش اعوان نے کہا کہ ریاست کے اندر امن عامہ کو بحال رکھنے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرے نیشنل ایکشن پلان پر 100فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے دورہ باغ کے موقع پر صحافیوں کو برژفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی لیاقت ،ڈپٹی کمشنر باغ امجد علی مغل ،ایس پی باغ کامران علی ،ڈی ایس پی سردار ریاض مغل ،ایس ایچ او باغ چوہدری امین بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک ایک نئی گاڑی فراہم کی ہے ہمیں آزاد کشمیر پولیس کو پروفیشنل پولیس کے طور پر آرگنائز کرنا ہے۔
محکمہ پولیس کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اسے حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے آزاد کشمیر کی پولیس اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہیں ہوگی دورہ باغ کے موقع پر انہوں نے 15کا دورہ بھی کیا جب کے پولیس الکاران سے ملاقا ت بھی کی ۔