دمشق ، واشنگٹن(آئی این پی )شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش )نے اپنے نائب رہنما فاضل احمد الحیالی عرف الحاج معتز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ الحیالی اگست میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ داعش کے تنظیمی ڈھانچے میں ابوبکر البغدادی کے بعد الحیالی کا شمار اہم ترین کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ وہ البغدادی کا قریبی ساتھی بھی تھا۔ امریکی ذرائع کے مطابق الحیالی آئی ایس کی حکمران کونسل کا رکن تھا اور مالیاتی، نقل و حمل اور عسکری سرگرمیوں پر اس کا کافی حد تک اختیار تھا۔ ساتھ ہی وہ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے معاملات کا ذمے دار بھی تھا۔