اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس دوران ملک کی اندورنی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کے بیان کے بعد نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان یہ اہم ملاقات سمجھی جارہی ہے ،مقتدر حلقوں کا کہناہے کہ یہ بھی ملاقات میں واضح کیا گیاہے کہ حکومتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ملاقات کے دوران ضرب عضب کے آخری مرحلہ اور فاٹا میں تعمیر نو کے معاملے پر بھی بات چیت کی ۔ذرائع کا کہناہے کہ اس اہم ملاقات میں کراچی آپریشن اور کراچی میں حالیہ ہونے والی اہم گرفتاریوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ہے ۔آرمی چیف نے وزیراعظم نوازشریف کو فاٹا میں تعمیر نو کا عمل شروع کرنے سے متعلق بریف بھی کیا کہ کس طرح تعمیر نو کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔