ریاض(اوصاف ویب ڈیسک)……امام کعبہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے دہشت گرد تنظیم داعش کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے پیروکار ایک ایسے نظریئے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں کہاکہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، ان کا مقصدصرف مسلمانوں کا خون بہانا ہے ۔
سیمینار کے ایک اور مقرر مفاہمتی کمیٹی کے رکن اور اسلامیات کے پروفیسر سلیمان الروحیلی نے تمام مسلم حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالم اسلام کی حفاظت کیلئے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔
الروحیلی کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف لڑنا جہاد کی افضل ترین شکل ہے کیونکہ اس کے اراکین مجرم ، مرتد اور شام اور عراق سمیت دیگر ممالک میں مسلم مردوں ، خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔