پاک سعودی فوجی قیادت کا مواصلاتی رابطہ
راولپنڈی ریاض(اوصاف ویب ڈیسک)…… چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا سعودی وزیر دفا ع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدلعزیز السعود کو ٹیلی فون دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ۔
عرب اخبار کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔